سائرہ افضل تارڑ کو سکیوٹی اہلکاروں کی" منتیں "کرنا پڑ گئیں

 سائرہ افضل تارڑ کو سکیوٹی اہلکاروں کی

اسلام آباد: مریم نواز کی نیب عدالت میں ممکنہ پیشی سے پہلے نیب عدالت کے باہر ن لیگی کارکنوں اور رہنماؤ ں کی آمد متوقع ہے ۔تاہم اسلام آباد پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے نیب عدالت کی طرف جانے والے تمام راستے بند کردیئے ہیں ۔ 

سکیورٹی اہلکار ہر کسی کو بھی نیب عدالت جانے  سے روک رہے ہیں ۔ ن لیگی وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے بھی نیب عدالت کی طرف جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا ۔ سکیورٹی اہلکاروں نےسائرہ افضل تارڑ کو نیب عدالت کی طرف جانے کی اجازت نہ دی ۔تاہم سائرہ افضل تارڑ نے منت سماجت کی تو انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی ۔