نیب کی ٹیم کو اے ایس ایف کی ٹیم نے رن وے میں داخلے کی اجازت کیوں نہ دی ؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

نیب کی ٹیم کو اے ایس ایف کی ٹیم نے رن وے میں داخلے کی اجازت کیوں نہ دی ؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد:مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر  کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد ائیر پورٹ جانے والی نیب ٹیم کو اے ایس ایف کی جانب سے رن وے میں داخل ہونے سے روکے جانے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ،نیب ٹیم کے پاس رن وے میں داخل ہونے کا سرکاری اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے روکا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف اپنے شوہر اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لئے لندن سے اسلام آباد پہنچ چکی تھیں ،جبکہ نیب ٹیم بھی سابق وزیر اعظم کے داماد کو گرفتار کرنے کے لئے بھی ائیر پورٹ پر پہنچ چکی تھی۔تاہم ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے نیب ٹیم کو رن وے میں داخل ہونے سے روک دیا تھا کیونکہ نیب کی ٹیم کے پاس رن وے میں داخل ہونے کا سرکاری اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔

اے ایس ایف نے موقف اختیار کیا کہ اگر نیب کی ٹیم کے پاس رن وے میں داخل ہونے کا اجازت نامہ موجود ہے تو وہ انہیں رن وے میں داخل ہونے کی اجازت دے دیں گے وگرنہ انہیں اپنے ملزم کو راول لاؤنج سے ہی گرفتار کرنا پڑے گا ،تاہم نیب ٹیم کے پاس رن وے میں داخلے کا اجازت نامہ موجود نہیں تھا جس پر انہوں نے روال لاؤنج پہنچے پر باقاعدہ حراست میں لیتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے ۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز اپنے پروٹوکول اور لیگی وزرا کے ہمراہ پنجاب ہاؤس روانہ ہو گئیں جبکہ ان کے استقبال کے لئے آنے والی ن لیگ کے کارکنوں نے ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔