کیپٹن صفدر کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ہم نے خود نیب کو گرفتاری دی ہے: طلال چوہدری

کیپٹن صفدر کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ہم نے خود نیب کو گرفتاری دی ہے: طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ کون لوگ قانون کاحترام کرتے ہیں اور کون بھاگتے ہیں . اس بات کافیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے.

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نواز شریف کے بچوں کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قوانین بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر لاگو نہیں ہوتے .اسکےباوجود انھوں نے سپریم کورٹ میں جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ  کیپٹن ر صفدر کے ناقابل ضمانت گرفتاری معمول کی بات ہے  کیپٹن صفدر کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ہم نے خود نیب کو گرفتاری دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اور ان کی اہلیہ مریم نواز شریف رات گئے لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے جہاں پر ایئر پورٹ سے نیب کی ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا ۔