خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات،وادی میں مکمل ہڑتال

خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات،وادی میں مکمل ہڑتال

خواتین کے ساتھ عجیب وغریب واقعات،آج پورا شہر بند ہو گا،مقبوضہ کشمیر میں آج حریت راہنماوں کی کال پر خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات پر آج شڑ ڈاون کال کی جا رہی ہے،خبر رساں اداروں کے مطابق سید علی گیلانی ،یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق کی کال پر ہڑتال کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کو ہراساں کئے جانے اور ان کی چٹیا کاٹنے کے واقعات کے خلاف وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران وادی میں خواتین کی چٹیا کاٹنے کے 40 واقعات سامنے آئے اور تمام کارروائیاں دن دیہاڑے کی گئیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی وادی میں سیکیورٹی کی صورتحال پر سوالا ت اٹھا دیئے ہیں جب کہ بے بس انتظامیہ نے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف معلومات دینے پر 6 لاکھ روپے انعام کی رقم کا اعلان کیا ہے۔

کٹھ پتلی حکومت نے خواتین کی چٹیا کاٹنے کے خلاف احتجاج کی کال دینے پر 6 اکتوبر کو حریت قیادت کو نظربند کردیا تھا تاہم حریت رہنماوں نے ایک مرتبہ پھر احتجاج اور شٹرڈاو¿ن ہڑتال کی کال دی ہے۔