معروف ریپر "بوھیمیا"کی زندگی کے بارے اہم معلومات سامنے آگئیں

معروف ریپر

کراچی : پنجابی موسیقی ریپر "بوھیمیا" کو کون نہیں جانتا ۔پاکستان سمیت بھارت اور دنیا بھر میں مشہورہیں ۔ مگر کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ اس کا تعلق پاکستان کے بڑے شہر کراچی سے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بو ھیمیا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئے ۔ان کا اصل نام راجر ڈیوڈ ہے۔پندرہ سال کی عمر میں کیلفورنیا شفٹ ہو گئے ۔  

وہاں ان کے والد نے انہیں پیانو گفٹ کیا ۔ چند ماہ بعد ہی امریکہ میں اس کی والدہ کینسر کے باعث انتقال کر گئیں ۔ اس کے بعد بو ھیمیا کے والد  سے  تعلقات خراب ہوگئے۔ سولہ سال کی عمر میں گھر چھوڑ دیا ۔ 25 سینٹ جیب میں لے کر کھانے کا انتظار کرتا رہا ۔ انگلش بولنی نہیں آتی تھی ۔ گلیوں میں کھانے کی تلاش میں رہنا۔ 

لیکن آہستہ آہستہ دوستوں کی مدد سے فری فوڈ کی خاطر گانا شروع کر  دیا ۔ 20 سال کی عمر میں بوھیمیا کے دوست کا قتل ہو گیا ۔جس کے کچھ عرصہ تک میوزک سے دور ہو گیا ۔ 

تاہم اس کے گائے گئے گانے مشہور ہونے لگے ۔ ایک وقت میں اس کے گانے بی بی سی کے میوزک چارٹ پر پہلے نمبروں پر رہے ۔ اتنی کوششوں کےبعد بوھیمیا نے ہنی سنگھ کو بھی مات دے دی۔ 

بو ھیمیا واقعی میں اس وقت پنجابی موسیقی  میں ""ریپر "" کے طور پر جانے جاتے ہیں اور بے تاج بادشاہ کہلاتے ہیں ۔