یورپ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے

یورپ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے

یورپ میں پاکستان کے رنگ بکھر گئے،ہر طرف چرچے،یوکرائن بین الاقوامی ثقافتی میلہ کا انعقاد کیا گیا جو دنیا بھر کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا اس میں پاکستانی ثقافت کو بھر پور طریقے سے پیش کیا گیا تھا۔میلے کے انعقاد کا مقصد پوری دنیا کی ثقافت اور ان کے روایتی طرز کو نمایاں کرنا ہے تاکہ ایک ملک کی قوم دوسرے ملک کی قوم کی فن و ثقافت سے آشنا ہو سکے۔

یوکرین کے بین الاقوامی ثقافتی میلے میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے مختلف اسٹالز لگائے گئے جس میں مہندی، رنگا رنگ پاکستانی روایتی ملبوسات اور نقش و نگاری سے سجے گلدان وغیرہ بھی شامل ہیں۔پاکستانی ثقافت کو ٹارس شیوچینکو کے طلباءنے پیش کیا انہوں نے رنگا رنگ پاکستانی ملبوسات زیب تن کئے اور ساتھ ہی پاکستانی گانے 'ماہیا'پر رقص کیا۔طلباءنے اسٹالز کی چیزوں کی بھی خوب تشہیر کی اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہندی بھی لگائی جا رہی ہے۔

ثقافتی میلہ میں پاکستانی پرفارمنس کی آرکیٹیکٹ سیما اطہر نے بتایا کہ وہ گزشتہ ماہ سے ہی طلبا  کو میلہ میں 'ماہیا' گانے پر شاندار پرفارمنس دینے کی تیاری کروا رہی تھیں اور آج ان کی محنت رنگ لے آئی ہے۔تمام ناظرین نے طلبا کی محنت کو خوب سراہا اور روایتی رقص سے کافی لطف اندوز ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا آئیڈیا میلہ میں خواتین کے ہاتھوں پر حنا کے رنگ بکھیرنے کا خوب کام کیا۔ میلہ کے اختتام تک کئی برطانوی خواتین نے مہندی لگوائی اور اسکو خوب بھی پسند کیا۔