بھارت :نایاب سفید شیروں نے رکھوالاہلاک کر ڈالا

بھارت :نایاب سفید شیروں نے رکھوالاہلاک کر ڈالا

نئی دہلی :شیروں کا حملہ دیکھنے والی ڈر کے مارے کانپ اُٹھے،انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں دو نایاب سفید شیروں نے ایک رکھوالے پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر ڈالا ہے۔بنگلورو کے قریب و اقع بینرگھاٹا بایولاجیکل پارک میں 40 سالہ رکھوالے کو ان نوجوان شیروں نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ انھیں ان کے ٹھکانوں کے اندر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

پارک کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ شیروں نے رکھوالے پر اس لیے حملہ کیا کہ چار دروازوں میں سے ایک کھلا رہ گیا تھا۔سفید شیر معدومی کے خطرے کا شکار ہیں اور یہ صرف جنوبی اور مشرقی ایشیا میں پائے جاتے ہیں۔عام شیروں کے برعکس ایک مغلوب جین کی وجہ سے ان کا رنگ سفید ہوتا ہے۔اس رکھوالے کو پارک میں نوکر ہوئے بھی صرف ایک ہفتہ ہی ہوا تھا۔

اس کے برہم رشتے داروں نے اتوار کے روز پارک کے باہر مظاہرہ کیا۔ انھوں نے پارک کی انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے اپنے رشتہ دار کی موت کے عوض مالی معاوضے کا مطالبہ کیا۔دو سال قبل اسی پارک میں ایک اور رکھوالے کو شیروں نے زخمی کر دیا تھا