چاول کی قومی برآمدات میں 40 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اعداد وشمار

 چاول کی قومی برآمدات میں 40 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اعداد وشمار

اسلام آباد: رواں مالی سال2017-18 کے پہلے دو ماہ کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 40 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور جولائی و اگست 2017ء کے دوران 224 ملین ڈالر کے چاول برآمد کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران چاول کی ملکی برآمدات کا 2 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے۔

ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں باسمتی چاولوں کی برآمد میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا اور باسمتی چاول کی برآمدات سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ 63 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران نان باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں 47 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 3 لاکھ 69 ہزار 560 ٹن تک بڑھ گیا جبکہ برآمدات سے کمائے جانے والے زرمبادلہ کی شرح میں 57 فیصد کا اضافہ ہونے سے قومی خزانے کو 161 ملین ڈالر زرمبادلہ وصول ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دو سال کے وقفہ کے بعد چاول کی ملکی برآمدات 2 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں