کویت: تیل کے شعبہ میں غیر ملکیوں کی تعداد گھٹانے کا فیصلہ

کویت: تیل کے شعبہ میں غیر ملکیوں کی تعداد گھٹانے کا فیصلہ

کویت:سعودی عرب کے بعد کویت نے بھی اہم شعبے میں غیر ملکی شہری نکالنے کا منصوبہ بنا لیا گیاہے ۔

کویت کے تیل ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئل فیلڈ میں کام کرنے والے 3 ہزار غیر ملکی ملازم سالانہ 87.5 ملین دینار تنخواہ لے رہے ہیں۔ کویت نے غیر ملکی کارکنان کی تعداد اور ان کو دی جانے والی مراعات میں تخفیف کا فیصلہ کرلیا۔

کویت کے الانباء جریدے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ کویت تارکین وطن پر آنے والے اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ غیر ملکی ملازمین کو باقاعدہ ملازمتوں سے ہٹا کر ٹھیکہ داروں کے حوالے کیا جارہا ہے۔

جس سے ان کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی واقع ہورہی ہے۔ غیر ملکی کویتی آئل کارپوریشن میں انجینیئر ، ڈاکٹر ، ٹیکنیشن ، دفتری کارکن اور قانونی امور کے ماہر کے طور پر کام کررہے ہیں۔