شارٹ نوٹس پر جنگ کیلئے تیار ہیں،بھارتی ائیرچیف کی گیدڑبھبھکی

شارٹ نوٹس پر جنگ کیلئے تیار ہیں،بھارتی ائیرچیف کی گیدڑبھبھکی

نئی دہلی:بھارت نے انتہائی شارٹ نوٹس پر جنگ کی تیاری کر لی،بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل بی ایس دھنوا کا کہنا ہے کہ شارٹ نوٹس پر جنگ کیلئے تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی اترپردیش میں 85 ویں بھارتی یوم فضائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔

ائیر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے کہا کہ بھارتی فضائیہ ملک کو درپیش کسی بھی سیکیورٹی چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے۔ائیر مارشل بی ایس دھنوا کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام ائیر فورس اسٹیشن کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔