پاکستان نژاد فیکٹری ورکر کا بیٹا ناروے اسمبلی کا نائب صدر منتخب

پاکستان نژاد فیکٹری ورکر کا بیٹا ناروے اسمبلی کا نائب صدر منتخب

اوسلو: پاکستانی نژاد سیاستدان عابد قیوم راجہ ناروے اسمبلی کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔ لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے عابد قیوم راجہ دوسرے مسلمان سیاستدان ہیں جو اس عہدے تک پہنچے ہیں۔

یونیورسٹی آف ساؤتھامپٹن سے ہیومن رائٹس میں گریجویشن کے بعد عابد راجہ کئی سال بطور وکیل کام کرتے رہے۔

2013 میں وہ لیبرل پارٹی کی جانب سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا اور اسمبلی ممبر منتخب ہوئے۔ عابد راجہ کے والد پاکستان سے ناروے منتقل ہوئے تھے اور ایک فیکٹری ورکر تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں