کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد بیٹے کی گاڑی میں گانے سننے کی ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد بیٹے کی گاڑی میں گانے سننے کی ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

اسلام آباد: کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد بیٹے کی گاڑی میں گانے سننے کی ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے ۔

ویڈیو میں جنید صفدر  پارٹی کا مشہور ترانہ "ہمارے دلوں کی دھڑکن میاں نواز شریف "" سنتے اور اس پر جھومتے دکھائی دے رہا۔اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور ان کا کہناہے کہ والد کی گرفتاری کے بعد جنید صفدر کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔

تاہم کئی افراد کا کہناتھا کہ اس ویڈیو کو کیپٹن (ر) کی گرفتاری کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔اس ویڈیو کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ کب ریکارڈ کی گئی ۔