پاکستان نے امریکا کو ”نومور“ کا فیصلہ سنا دیا

پاکستان نے امریکا کو ”نومور“ کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکا کو ”نومور“ کا فیصلہ سنادیا ۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ پاکستان اب امریکی فوج پر منحصر نہیں رہے گا۔
غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اب پاکستان امریکا سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کہ پاسامریکی ہتھیار ہیں،لیکن ان کےساتھ چینی اور یورپی بھی ہیں ، پاکستان نے حال ہی میں روس کے ہیلی کاپٹر بھی حاصل کرلیے ہیں ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی کوششوں کو ماننا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ،،افغانستان میں امن افغانی عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتا ہے ،مسئلہ افغانستان کے حل میں بھارت کو شامل کرنیکی امریکی خواہش نقصان دہ ہوسکتی ہے، ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ الیکشن 2018 میں ہی ہوں گے۔