دشمن چھوٹا ہو یا بڑا مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ جواب دیں گے، آرمی چیف

دشمن چھوٹا ہو یا بڑا مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ جواب دیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کہنا ہے کہ عالمی برادری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا، ہمارا دشمن خواہ چھوٹا ہو یا بڑا مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق رسالپور میں پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل سہیل امان بھی شریک تھے۔ پاسنگ آوٹ تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کے کسی ملک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے برابر قربانیاں نہیں دیں،ہم نے آپریشن ردالفساد کے تحت باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی اندرونی اور بیرونی خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، دشمن کو جارحیت کی صورت میں ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے حوالے سے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی دفاع کا ایک اہم ترین جزو ہے، جس نے پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، تقریب کے دوران کورس مکمل کرنے والے 129 کیڈٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔