رنبیر سے علیحدگی نے کترینہ کیف کی زندگی بدل دی

رنبیر سے علیحدگی نے کترینہ کیف کی زندگی بدل دی

ممبئی: اداکارہ کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد متعدد فلموں میں کام مل گیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کترینہ کیف نئی آنے والی بالی ووڈ فلم 'روشنی 'میں شاہد کپور کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔جس میں شاہد کپور ایک وکیل کا کردار نبھارہے۔یہ پہلی فلم ہے جس میں  کترینہ کیف شاہد کپور کے ساتھ کوئی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں۔

واضح رہے کترینہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے ساتھ ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم میں بھی شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردا ادا کررہی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں