چین نے ایران کی حمایت کر دی

چین نے ایران کی حمایت کر دی

بیجنگ:  چین نے ایران کے جوہری معاہدے بارے ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے کیونکہ معاہدے پر امریکہ ، روس ، فرانس، جرمنی چین ، برطانیہ اور ایران کے دستخط موجود ہیں.

چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہووا چھن ینگ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کے بارے میں ہم امریکہ کے بیان اور موقف کی مذمت کرتے ہیں ۔ امریکہ کو ایسا بیان نہیں داغنا چاہئے کہ ہوسکتا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اس معاہدے کو ختم کر دیں ۔ یہ معاہدہ محض امریکہ اور ایران مابین نہیں ہے بلکہ اس معاہدہ پر امریکہ اور ایران سمیت روس ، فرانس، جرمنی,  چین، برطانیہ کے بھی دستخط ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے بھی اس معاہدے کا دفاع کیا ہے ۔ اس حقیقت کو صرف نظر نہیں کیا جا سکتا کہ اس ڈیل کو امریکہ یک جنبش قلم مسترد نہیں کر سکتا۔

مصنف کے بارے میں