امریکا کی شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں

امریکا کی شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں

واشنگٹن: امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے 8 بینکوں اور 26 افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا کے رہنما نے اپنے ملک کے ایٹمی ہتھیاروں کو جزیرہ نماکوریا اور شمال مشرقی ایشیا میں امن و سلامتی کا ضامن قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی پابندیاں شمالی کوریا کو مکمل طور پر الگ تھلگ کرنے کی اسٹریٹجک پالیسی کے تحت وضع کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے دائرے میں آنے والے آٹھوں بینک شمالی کوریا میں قائم ہیں اور جن لوگوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ بھی شمالی کوریا کے شہری ہیں جنہیں ان بینکوں نے ملازم رکھا ہے اور روس، چین، لیبیا اور متحدہ عرب امارات میں کام میں کر رہے ہیں۔

نئی امریکی پابندیوں کے تحت امریکہ میں موجود ان تمام افراد اور کمپنیوں کی املاک اور منافع منجمد کردیئے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں