جاوید شیخ کا اپنی زندگی پر ”کتاب “ لکھنے کا اعلان

جاوید شیخ کا اپنی زندگی پر ”کتاب “ لکھنے کا اعلان

لاہور: ممتاز پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا ۔ایک کتاب لکھ رہا ہوں، اس کتاب میں، میں ہر اس واقعے اور شخص کا ذکر کروں گا جو میری زندگی میں ہوا یا آئے‘۔


بی بی سی کو انٹرویو میں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ اپنی ہر اس واقعے اور شخص کا ذکر کروں گا جو میری زندگی میں ہوا یا آئے۔اپنی حالیہ ریلیز ہونیوالی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ میں اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے جاوید شیخ کہا کہ اپنی فلموں میں معاشرے کے عام لوگوں کو پیش کررہے ہیں، ان کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا بالکل نہیں ہے۔

جاوید شیخ اپنے کیریئر میں صرف پاکستانی فلم انڈسٹری ہی نہیں بلکہ بولی وڈ انڈسٹری کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ان کی کامیاب بولی وڈ فلم میں ’اوم شانتی اوم‘، ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ وغیرہ شامل ہیں۔پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور بولی وڈ میں کام کرنے کے بعد اب جاوید شیخ کی خواہش ہے کہ وہ ہولی وڈ انڈسٹری میں بھی کام کرسکیں۔