جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نومنتخب امیر اور سیکرٹری جنرل سمیت 8 مرکزی قائدین کو گرفتار کر لیا گیا

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نومنتخب امیر اور سیکرٹری جنرل سمیت 8 مرکزی قائدین کو گرفتار کر لیا گیا

ڈھاکہ: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نومنتخب امیر اور سیکرٹری جنرل سمیت جماعت کے 8 مرکزی قائدین کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کر لیا گیا۔گرفتاری کا حکم برائے راستہ بنگلہ دیش حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نئے امیر الشیخ مقبول احمد سمیت جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے آٹھ مرکزی قائدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بنگلہ دیش کے سیکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نہایت تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے بنگلہ دیش حکومت کی ہدایت پر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی ساری قائدین کو پابند سلاسل کر دیا۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش حکومت نے 1971ء میں پاکستان کاساتھ دینے والے سیاسی رہنماؤں کو پھانسی پر چڑھانا کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس مقصد کے لیے نام نہاد ٹربیونل قائم کیا گیا ہے جیسے ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی اداروں نے مسترد کردیا ہے۔

خدشہ ہے کہ جماعت اسلامی کے گرفتار مزید قائدین کابھی اس ٹربیونل کے ذریعے ٹرائل کی کوشش کی جائے گی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ ابھی تک بنگلہ دیش حکومت جماعت اسلامی کے گرفتار آٹھ قائدین پر واضح طور پر کسی الزام کو سامنے نہیں لا سکی ہے۔

مصنف کے بارے میں