فیس بک میسسنجر لائٹ صارفین کیلئے بہتر کیوں ؟

فیس بک میسسنجر لائٹ صارفین کیلئے بہتر کیوں ؟

لاہور:سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے لائٹ ورژن یعنی فیص بک لائٹ کو پاکستان میں تقریباً سال سے دستیاب کیا جا رہا ہے اور یہ میسنجر کے تجربے کو زیادہ بہتر اور ڈیٹا کم استعمال کرنے کے باعث بہترین سمجھی جاسکتی ہے۔
اس لائٹ ورژن میں فیس بک اسٹوریز اور جی آئی ایف جیسے ہیوی فیچرز کو نکال دیا گیا ہے جو میسنجر ایپ کی رفتار کو متاثر کرسکیں اور اس طرح یہ لائٹ ورژن فون میں اسپیس بچانے کے ساتھ کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے اور بنیادی طور پر یہ چیٹ کے لیے ہی ہے، جس پر فون کالز بھی کی جاسکتی ہیں۔
مگر اس ایپ پر اس کی دوسری ایپ کے مقابلے میں زیادہ ایڈوانس فیچر موجود نہیں، مگر انٹرنیٹ کی رفتار اکثر ناقص ہوتی ہو تو یہ ایپ استعمال کرنا بہتر ہے۔ فیس بک میسنجر لائٹ اینڈرائیڈ فونز پر دستیاب ہے جبکہ آئی او ایس ورڑن تاحال موجود نہیں، اور اسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاو¿ ن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔اور ہاں آپ لائٹ اور فل سائز ورڑن دونوں کو اپنے فون میں رکھ سکتے ہیں، اگر موازنہ کرنا چاہیں تو۔
اور اس لائٹ ایپ کو استعمال کرنے میں ڈیٹا کا خرچ کم ہوتا ہے لہذا یہ موبائل انٹرنیٹ پیکجز استعمال کرنے والوں کے بھی بہترین ہے جن کا خرچہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی ڈیوائس پر استعمال کیا جاسکتا ہے جس پر اس کے فل ورڑن کو استعمال کرنا ممکن نہیں۔اگرچہ فی الوقت موبائل کے ذریعے فیس بک پر لاگ اِن ہوکر بھی میسجز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، لیکن فیس بک جلد ہی اس آپشن کو ختم کرنے جارہا ہے اور پھر براہ راست میسجز کے لیے واحد آپشن صرف میسنجر ایپ ہی رہ جائے گی۔