امریکہ میں فائرنگ کے واقعات ,21افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات ,21افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے رونما ہونے والے واقعات میں کم از کم اکّیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اتوار کے دن امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ساٹھ واقعات رونما ہوئے جن میں اکّیس افراد ہلاک اور سینتالیس دیگر زخمی ہوئے۔فائرنگ کے بیشتر واقعات ریاست ایلی نوئے، میسوری، کیلیفورنیا اور نیوجرسی میں رونما ہوئے۔امریکہ میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے ایک سو چھّپن واقعات درج کئے گئے جن میں ترپن افراد ہلاک اور ایک سو اکّیس دیگر زخمی ہوئے۔یہ رپورٹ ایسی حالت میں دی گئی ہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پچاس افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔