سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی والدہ انتقال کر گئیں

سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی والدہ انتقال کر گئیں
عابد شیر علی کی والدہ کی وفات دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، خاندانی ذرائع۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی والدہ زہرہ بیگم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔


مرحومہ زہرہ بیگم سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی کی اہلیہ تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی والدہ کی وفات دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

مرحومہ زہرہ بیگم سابق وزیراعظم نواز شریف کی فرسٹ کزن بھی تھیں۔