اب واٹس ایپ کھولے بغیر بھی پیغام بھیجا جا سکتاہے ، نیا فیچر متعارف

اب واٹس ایپ کھولے بغیر بھی پیغام بھیجا جا سکتاہے ، نیا فیچر متعارف
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن:گوگل اسسٹنٹ کی مدد سے واٹس ایپ کھولے بغیر وائس میسج کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے اور اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ گوگل کو کمانڈ دیں کہ ’’ اوکے گوگل سینڈ آ وائس میسج‘‘ اور اس کے بعد رابطہ کا نام بولیں۔

ضروری ہے کہ یہ نام آپ کے سمارٹ فون میں محفوظ ہو، اس کے بعد گوگل آپ کو میسج ریکارڈ کرنے کے لئے پرامپٹ کرے گا جس کے بعد آپ اپنی آواز میں کوئی بھی پیغام ریکارڈ کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پیغام کو ریکارڈ کرنے کے بعد آپ گوگل کو اوکے گوگل سینڈ کی کمانڈ دے دیں، اس کے بعد آپ کا میسج مطلوبہ رابطے کو چلا جائے گا۔