انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 134 روپے کا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 134 روپے کا ہو گیا
کیپشن: ڈالر بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں 900ارب روپے اضافہ ہو گیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بھر پھر اڑان بھر لی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے 74 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 134 روپے کا ہو گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 136 روپے کا بھی دیکھا گیا ۔ ڈالر بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں 900ارب روپے اضافہ ہو  جائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں کافی غیریقینی کی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات روز مرہ استعمال ہونے والی کئی اشیا پر پڑیں گے جن میں بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ان اشیا کے مہنگے ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں آنے والی تبدیلی سے پاکستانی تاجروں کو دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ کی جانے والی تجارت کی مد میں زیادہ ادائیگیاں کرنا پڑیں گی جس سے نہ صرف تجارتی سرگرمیاں کم ہوں گی بلکہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی باآسانی فراہمی بھی ممکن نہیں ہوسکے گی۔