راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کیپشن: ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد کے ہولی فیملی ہسپتال میں مزید17 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ہولی فیملی ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 افراد کو ڈینگی کی علامات کے ساتھ داخل کرایا گیا۔

لیبارٹری تجزیہ کے دوران 17 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈینگی کے 9 مریضوں کا تعلق اسلام آباد کے علاقے ترنول، ایک کا چکوال جبکہ 6 مریض ضلع راولپنڈی کے رہائشی ہیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 182 ہو گئی ہے۔