خواجہ سعدرفیق نے تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے سے متعلق فیصلہ چیلنج کردیا

خواجہ سعدرفیق نے تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے سے متعلق فیصلہ چیلنج کردیا
کیپشن: فوٹو اے پی پی

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعدرفیق نے تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے سے متعلق فیصلہ چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون رشیدنے سعدرفیق کی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تارکین وطن کی رجسٹریشن پہلے کی گئی اورقانون بعدمیں بنا،عدالت سے استدعا ہے کہ تارکین وطن کوووٹ دینے سے متعلق فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے رولزاوررجسٹریشن کاطریقہ کار 12 بجے تک طلب کر لیا۔

 واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق این اے 131کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔عام انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سعد رفیق کو شکست دی تھی تاہم میانوالی کی نشست رکھنے پر عمران خان نے لاہور سمیت چار حلقوں کی نشستیں چھوڑ دی تھیں۔