شہباز شریف کو ممکنہ طور پر کس جیل میں رکھا جائیگا؟ جیل میں کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟تہلکہ خیز خبر آگئی

شہباز شریف کو ممکنہ طور پر کس جیل میں رکھا جائیگا؟ جیل میں کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟تہلکہ خیز خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور :چند روز قبل ’’ آشیانہ ہاؤسنگ کیس ‘‘ میں نیب کی جانب سے گرفتار ہونے والے سباق وزیراعلیٰ پنجاب صدر مسلم لیگ شہباز شریف کو نیب کی جانب ریمانڈ مکمل ہونے پر ’’ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت ‘‘ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق  عام طور پر نیب کے ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل کیمپ میں رکھا جا تا ہے لیکن مذکورہ جیل میں پہلے سے ہی آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں مبینہ طور پر بنے والے وعدہ معاف گواہ فواد حسن فواد اور احمد چیمہ سمیت دیگر گرفتار سابق سرکاری افسران پہلے سے جیل میں ہیں۔ جس وجہ سے ان کو سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں رکھا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف تین بار وزیر اعلیٰ پنجاب رہے ہین اس لیے انہیں ان کے استحقاق کے ماطبق سہولتیں فراہم کی جائیں۔

شہباز شریف کو سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں ’’ بیٹرکلاس ‘‘ میں رکھا جائے گا ، جبکہ جیل میں انہیں پڑھنے کے لیے ایک اخبار بھی فراہم کیا جائے گا اور سونے کے لیے بید جس پر میٹرس ، تکیہ اور کمبل بھی موجود ہوگا فراہم کیا جائے گا ۔ جبکہ مذکورہ بیرک میں انہیں باتھ روم کی سہولت بھی دی جائے گی اور کمرے میں ایئرکنڈیشن میں ہوگا۔ اس کے علاوہ انہیں کم از کم دو خدمت گار بھی فراہم کئے جائیں گے۔

مزید یہ کہ  شہباز شریف کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیںٰ اس لئے انہیں علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں ’’بیٹر کلاس ‘‘ کے خصوصی بیرک کے ایک حصے میں وائٹ واش بھی کروا دیئے گئے ہیں جبکہ باتھ روم میں پانی کی فراہمی کے لئے بھی پائپ سمیت دیگر ضروریات کی چیزیں بھی تبدیل کر دی گئی ہیں کیونکہ میاں شہباز شریف کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور انہیں ڈاکٹروں کی جانب سے جراثیم سے خصوصی حفاظت کا کہا گیا ہے۔