ایف بی آر نے شہباز شریف کے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات نیب کو دے دیں

ایف بی آر نے شہباز شریف کے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات نیب کو دے دیں

 لاہور:ایف بی آر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تمام اثاثوں اور ٹیکس کے معاملات کی ساری تفصیلات نیب کے حوالے کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے ایف بی آر سے شہباز شریف کی مکمل جائیداد اور ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگا۔ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں کی معاونت سے 1997 سے2018 تک تمام اکانٹس اور جائیداد کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف کی ظاہر کردہ جائیدادوں، بینک اکائونٹس، زیر استعمال گاڑیوں کا ریکارڈ ملنے کے بعد نیب نے جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ اگر میاں شہباز شریف کی ظاہر کردہ تفصیلات میں کوئی تبدیلی ہوئی تو پھر اس حوالے سے بھی نیب ان سے تفتیش کرے گا۔