نئی حکومت نے آغاز میں ہی غریب کی کمر توڑ دی ،فضل الرحمان

 نئی حکومت نے آغاز میں ہی غریب کی کمر توڑ دی ،فضل الرحمان

 کراچی:جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار سے پہلے کہا تھا کہ اگر آئی ایم ایف سے قرض لیا تو خود کشی کر لوں گا لیکن اب پاکستانی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئی حکومت نے آغاز میں ہی غریب کی کمر توڑ دی، گزشتہ دنوں کے دوران معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا، ڈالرز کے ریٹ میں کئی گنا اضافہ ہو چکا۔

انہوں نے کہا  ہم آزاد نہیں بلکہ غلام قوم ہیں، بین الاقوامی ادارے پاکستان کو کنٹرول کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ تیار کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیا تو خود کشی کر لوں گا لیکن اب اقتدار میں آتے ہی سب سے بڑا قرضہ لیا جا رہا ہے۔ تبدیلی، تبدیلی کا نعرہ لگا کر معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔