ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی : ڈالر کی اونچی اڑان کا سونے کی قیمت پر بھی اثر ہوا ہے جس کی فی تولہ قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونا 1454 روپے اضافے کے بعد 53 ہزار 155 روپے کا ہوگیا ہے۔آئی ایم ایف پروگرام میں باقائدہ درخواست دینے سے پہلے ہی حکومت نے فنڈ کی شرائط پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ آئی ایم ایف نے روپے کی قدر میں 15 فیصد کمی کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈالر کی قدر میں آج ہونے والی کمی ساڑھے سات فیصد تھی۔آئی ایم ایف کی آدھی شرط ماننے سے انٹر بینک میں ڈالر 9.25 روپے مہنگا ہوکر 133.63 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 134.50 پیسے کا رہا۔