ضمنی انتخاب میں غیر متوقع نتیجہ آئے گا، سعد رفیق

 ضمنی انتخاب میں غیر متوقع نتیجہ آئے گا، سعد رفیق
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس دفعہ پہلے سے بہت بہتر توقعات ہیں، اس بار حالات بہت مختلف ہیں، غیر متوقع نتیجہ آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تھوڑے عرصے میں بہت مہنگائی کی ہے، اس کا ردعمل انتخاب میں سامنے آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہے، ضمنی انتخاب سر پر ہیں، میں تلخیاں بڑھانا نہیں چاہتا لیکن کسی کو تو سچ بولنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے الجھنا نہیں چاہتا، اسمبلی میں جانے کا موقع ملا تو مثبت اپوزیشن کروں گا، حکومت کو تنگ کرنے نہیں بلکہ حکومت کی سمت درست کرنے جارہا ہوں۔اپوزیشن کے درمیان تلخیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند ماہ میں اپوزیشن کی یہ تقسیم ختم ہوجائے گی، اسلام آباد میں ہم اکھٹے ہیں، اس حلقے میں بھی جلد ہو جائیں گے۔

سعد رفیق نے کہا کہ ہمایوں اختر اس سے پہلے بھی مجھ سے ہارے تھے، اس بار بھی ہاریں گے۔ اس ضمنی انتخاب میں آپ بالکل الگ نتیجہ دیکھیں گے، کئی لوگ مجھے مل رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پہلے ہم نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اس بار آپ کو جیتنے میں مدد کریں گے.