قازقستان میں5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

قازقستان میں5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

الماتے : قازقستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجکر 49 منٹ پر آیا۔

زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ بیان کے مطابق زلزلہ کا مرکز ضلع قیزن سے 140 کلومیٹر (87 میل) دور جنوب مشرق میں زیرزمین 10کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

زلزلہ سے کسی جان مال کے نقصان کی فی الحال کوئی رپورٹ نہیں ہے۔