سعودی عرب ، 50 ہزار افراد کو شہریت،8 لاکھ کو اقامے جاری

سعودی عرب ، 50 ہزار افراد کو شہریت،8 لاکھ کو اقامے جاری

جنیوا : سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے انسانی بنیادوں پر 50 ہزار افراد کو شہریت اورغیر قانونی طور پر مقیم 8 لاکھ افراد کو اقامے جاری کئے ہیں۔

سعودی خبرساں ادارے کے مطابق سعوی عرب نے یہ بات یو این رفیوجی کمیشن کے تحت جنیوا میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں کہی ہے۔سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی انسانی حقوق کمیشن کے نائب سربراہ عبد العزیز بن عبد اللہ الخیال نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نا معلوم والدین سے پیدا ہونے والے بچے کو فوری طور پر شہریت دی جاتی ہے۔

اس کی سرکاری نگرانی میں پرورش اور تعلیم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے دنیا بھر میں نقل مکانی پر مجبور ہونے والوں کے لیے اب تک 18 بلین ڈالر جبکہ صرف شامی پناہ گزینوں کے لئے 160 ملین ڈالر کے عطیات دے چکا ہے۔