وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر حمایت پر شکریہ

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر حمایت پر شکریہ

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں انہو ں نے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان دورہ چین پر موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز چینی ہم منصب سے ملاقات کی جبکہ آج چینی صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے چینی صدر سے پاکستانی وفد کا تعارف کروایا۔وزیراعظم نے چینی صدر کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیراعظم نے کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات کی۔ بعد ازاں دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔