عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات سامنے آگئیں

عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے رواں ماہ دو مرتبہ دورہ سعودی عرب کا امکان ہے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم چند دنوں میں سعودی عرب کے دورے پر جاسکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق عمران خان کے نئے دورے کے پروگرام کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چین سے واپسی پر وزیراعظم سعودی عرب اور ایران کے دورے کے بارے میں مشاورت کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ مشاورت کے بعد سعودی عرب اور ایران کے دورے کی تاریخ طے کی جائیں گی،وزیراعظم عمران خان 29 اکتوبر کو بھی سعودی عرب جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان فیوچر سرمایہ کاری انیشی ایٹو میں شریک ہوں گے، وزیراعظم کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری سمٹ 29سے31اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہوگی، سعودی عرب کی طرف سے بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔