آپ جمہوریت کی بات کرتی ہیں ،آغاز مسلم لیگ سے کریں،فواد چوہدری کا مریم نواز کی تقریر پر ردعمل

 آپ جمہوریت کی بات کرتی ہیں ،آغاز مسلم لیگ سے کریں،فواد چوہدری کا مریم نواز کی تقریر پر ردعمل

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ جمہوریت کی بات کرتی ہیں پہلے اس کا آغاز مسلم لیگ سے کریں۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ کیا کہ ملک میں جمہوریت ہو لیکن سیاسی جماعتیں وراثت پر تشکیل پائیں؟ آپ کی پارٹی میں آپ سے بہت سینئر لوگ ہاتھ باندھ کر دروازے کے باہر آپ کا انتظار کرتے ،ہیں ایسی سیاسی جماعت کا جمہوریت کیلئے پرچار صرف دھوکہ ہے۔

f3852c985771284e559be6ef5afe576d


خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بات کریں تو پھر غداری کے مقدمات بنتے ہیں ،نواز شریف کیسا غدار ہے جس نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کیے،ووٹ کی عزت اور حرمت پامال ہوئی ہے ،اب یہ سب لوگ جان لیں پاکستان کی ہر بیماری کا علاج "ووٹ کو عزت دو"میں چھپا ہے۔


مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم فیصلہ کن جدو جہد میں داخل ہو چکے ہیں ،پاکستان میں ووٹ کی عزت اور حرمت کو پامال کیا گیا ہے ،اس کے گواہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں ،اب تمام لوگ جان لیں پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں ہے،نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے ،جس کیلئے ہم سب مل کر جدو جہد کرینگے ،ووٹ کو عزت نہ ملے تو نا اہل مسلط کیے جاتے ہیں ،لیگی حلقوں میں الیکشن سے 3 ماہ پہلے ہی دھاندلی شروع ہو گئی تھی ،ہم دھاندلی کیخلاف کھڑے ہیں ،آپ سب لوگوں نے وفا کی تاریخ رقم کر دی ہے ۔