پیرس ہلٹن نے انتہائی کم عمری میں جنسی استحصال کا نشانہ بننے کا انکشاف کردیا

پیرس ہلٹن نے انتہائی کم عمری میں جنسی استحصال کا نشانہ بننے کا انکشاف کردیا
کیپشن: تصویر:پیرس ہلٹن انسٹاگرام

اوٹاوا : ہالی وڈ اداکارہ پیرس ہلٹن نے انکشاف کیا کہ انہیں انتہائی کم عمری میں ذہنی و جسمانی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس ہلٹن کی جانب سے ریلیز کی گئی دستاویزی فلم میں پہلی بار کئی حیران کن انکشافات کئے گئے۔ پیرس ہلٹن نے طویل دستاویزی فلم میں امریکی ریاست اوٹاوہ میں موجود بورڈنگ سکول پرووو کینیون پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں کم عمری میں وہاں ذہنی و جسمانی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ بچپن میں ان کے جارحانہ رویئے کے سبب والدین نے انہیں بورڈنگ سکول بھجوا دیا جہاں کم عمری میں ہی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رد عمل کے طور پر پیرس ہلٹن نے کم عمری سے نوجوانی تک تقریبا 20 سال اپنے والدین سے بات چیت نہیں کی۔پیرس ہلٹن کی ویڈیو سامنے آنے پر بورڈنگ سکول کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 20 سال قبل سکول کی انتظامیہ کوئی اور تھی، موجودہ مینجمنٹ نے سکول سال 2000 میں خریدا، ماضی میں بچوں کیساتھ کیا ہوا وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

واضح رہے کہ پیرس ہلٹن نے تفصیل نہیں بتائی کہ سکول میں ان کے ساتھ کس قسم کی بدسلوکی کی گئی تاہم انکشافات سے بھرپور ویڈیو آنے کے بعد کئی دیگر معروف شخصیات نے بھی اٹاہ کے بورڈنگ سکول میں استحصال کا شکار بنائے جانے کے واقعات کی تصدیق کی ہے۔