احمد شہزاد کی اہلیہ کو سالگرہ پر مبارکباد ،حیرت انگیز ساتھی قرار دیدیا

احمد شہزاد کی اہلیہ کو سالگرہ پر مبارکباد ،حیرت انگیز ساتھی قرار دیدیا

 لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے اہلیہ ثناء احمد کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں حیرت انگیز ساتھی قرار دیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری اہلیہ ثناء میری پہلی محبت ہیں۔

6cfaafb2a1610025565be66b905e84a1

انہوں نے ثناء کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کو سالگرہ کی  مبارک ہو اور ساتھ ہی خوشگوار زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری زندگی کو خوشگوار بنانے اور ایک بہترین پارٹنر ثابت ہونے کیلئے آپ کا مشکور ہوں۔


یاد رہے کہ احمد شہزاد 2015 میں ثناء کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔جوڑے کے ہاں 20 اپریل 2017 ء کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے علی رکھا۔