پاکستان میں ٹک ٹاک بند

پاکستان میں ٹک ٹاک بند

اسلام آباد :غیر اخلاقی مواد  نہ ہٹانے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے چینی کمپنی کی معروف ایپ ٹک ٹاک کو بند کرنیکا فیصلہ سنا دیا ۔

ذرائع کے مطابق  ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کے باعث کیا گیا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ چین کمپنی کی ہے جو دنیا بھر میں 40 زبانوں میں دستیاب ہے اور جو دنیا بھر کے نوجوانوں میں مقبول ہے۔

اس سے قبل امریکہ میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے عدالت نے آئندہ ماہ بڑا فیصلہ سنانے کا اعلان  کر دیا  ہے اور یہ فیصلہ امریکی صدارتی الیکشن کے دن سنایا جائے گا۔

امریکی حکومت نے 20 ستمبر سے چینی ایپلی کیشن وی چیٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی ڈائون لوڈنگ پر 27 ستمبر سے پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے جب کہ حکومت نے 12 نومبر سے ٹک ٹاک کے استعمال پر بھی پابندی کا اعلان کر رکھا تھا۔