امریکی صدر ٹرمپ کورونا سے صحت یاب ہوگئے

امریکی صدر ٹرمپ کورونا سے صحت یاب ہوگئے


واشنگٹن:امریکی صدر کے معالج شان کونلی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں، کوویڈ 19 کا علاج مکمل کر چکے، وہ رواں ہفتے کے آخر میں عوام میں واپس آ سکتے ہیں۔


ڈاکٹر شان کونلی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کوویڈ 19 علاج کی تکمیل کے بعد انتخابی ریلی میں شرکت کا عندیہ دیا ہے۔ وہ ورچول مباحثے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔اس سے پہلے صدر نے اپنے حریف جوبائیڈن کے ساتھ مباحثے سے انکار کیا تھا۔ وہ آج کورونا وائرس کا ایک اور ٹیسٹ کروائیں گے۔


 دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے بھی صدارتی مباحثے کو ٹرمپ کی صحت سے مشروط کر دیا تھا۔گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اب بہتری محسوس کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے انتخابی مہم میں جلد واپسی کا کہا تھا جس کی اب ان کے ڈاکٹر شان کونلی نے بھی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کو گزشتہ جمعے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس پر انہیں والٹر ریڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔