آٹھ سالہ بچی کی 11 فٹ اژدھے کیساتھ بے مثال دوستی

آٹھ سالہ بچی کی 11 فٹ اژدھے کیساتھ بے مثال دوستی

یروشلم : اسرائیل کی ایک 8 سالہ بچی کی بے مثال دوستی ایک 11 فٹ کے اژدھے کے ساتھ ہے اور انہوں نے کورونا کا سارا لاک ڈائون ساتھ گزارا ہے۔ انبار نامی اس بچی کا سارا بچپن اس سانپ اور اسی طرح کے دیگر جانوروں کے ساتھ گزرا ہے ۔ 


ایک انٹرویو میں بچی کا کہنا ہے کہ ’’بیلی‘‘ کورونا کے لاک ڈائون کے دوران ایک بہت اچھا ساتھی ثابت ہوا۔مجھے سکول سے چھٹی کے دنوں میں بیلی اور اپنے دیگر سانپوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا تھا۔ میں نے سانپوں کی بھی خوش رہنے میں بہت مدد کی۔ 


انبار کی والدہ کا کہنا ہے کہ سانپ اور اس کی بیٹی ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں۔انبار بہت سے دیگر سانپوں اور جانوروں کے ساتھ بڑی ہوئی ہے۔جب انبار بچی تھی تو وہ ان سانپوں کے ساتھ نہایا کرتی تھی۔اب وہ بڑی ہو گئی ہے اور سانپ بھی بڑے ہوگئے ہیں تو اب وہ سوئمنگ پول میں اکٹھا نہاتے ہیں۔ یہ ہمارے لئے بالکل روایتی ہے۔


والدہ کا مزید کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ کیا آپ پاگل ہوگئے ہیں۔ کیا آپ کو اپنے بچوں سے پیار نہیں ؟۔مگر اس طرح سے رہنا ایک خوبصورت زندگی ہے۔اگر کوئی بچہ جانوروں کے ساتھ بڑا ہوتا ہے تو اسے لوگوں سے محبت کرنے کی عادت ہو جاتی ہے۔وہ ایک ایسا انسان بن جاتا ہے جو صرف اپنے بارے میں نہیں سوچتا بلکہ اسے دوسروں کا بھی خیال ہوتا ہے۔