اداکارہ ثنا خان کیسے اللہ کے راستے پر واپس آئیں؟

اداکارہ ثنا خان کیسے اللہ کے راستے پر واپس آئیں؟

ممبئی : بھارتی ریالٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے کیسے گناہ کی زندگی چھوڑی اس کی ساری اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ثنا خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ اب شوبز کی زندگی چھوڑ دیں گی اور بھارتی فلم انڈسٹری سے ان کے حوالے سے مختلف خبریں آرہی ہیں لیکن اب ایک بھارتی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ شوبز اور محبت میں ناکامی وہ دو وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ثنا خان نے شوبز کی دنیاچھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ثنا خان بھارتی میڈیا پر سب سے پہلے اس وقت مرکزی حیثیت میں نظر آئیں جب بھارتی ریالٹی شو بگ باس میں شامل ہوئیں اور اپنی بے باکانہ ادائوں سے انہوں نے ایک الگ مقام بنا لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہے کہ اسی شو میں ان کی دوستی بھارتی سپر سٹار سلمان خان سے ہو گئیں جنہوں نے ان سے یہ وعدہ کیا کہ وہ انہیں فلموں میں کام دیں گے۔ مگر ایک دو فلموں میں چھوٹے چھوٹے کردار ملنے کے علاوہ وہ کوئی کردار حاصل نہ کر سکیں۔

اس ساری صورتحال سے ثنا خان دلبرداشتہ ہوگئیں اور انہوں نے زیادہ وقت گھر میں گزارنا شروع کر دیا اور منشیات کا استعمال شروع کر دیا۔ سلمان خان نے ان کی فون کالز سننا بند کر دیں ایسے موقع پر ایک بھارتی کوریو گرافر میلون لوئس نے اس کا ہاتھ تھاما دونوں میں فرینڈ شپ ہو گئی اور پھر ثنا خان کو ایک دو فلموں میں سیکنڈ لیڈ کر دار بھی ملے ۔ مگر اب میلون لوئس سے بھی ان کے اختلافات ہوگئے اور انہوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس ساری صورتحال میں ثنا خان نے خود کشی کا سوچ رہی تھیں مگر پھر ان کی ایک دوست آئیں جنہوں نے انہوں اللہ سے رجوع کرنے کا کہا۔ ثنا خان کا کہنا ہے کہ اس کا سر سجدے میں گیا اور انہیں سکون مل گیا۔ اب ثنا خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ گناہ کی زندگی نہیں گزاریں گی اور صرف اللہ کے احکامات پر چلیں گی۔