ہیما مالنی کی بیٹی ایشادیول کی فلموں میں دوبارہ انٹری 

ہیما مالنی کی بیٹی ایشادیول کی فلموں میں دوبارہ انٹری 

 ممبئی : بھارتی اداکارہ ایشا دیول تختانی کا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں میری واپسی پر دوست خوش ہورہے ہیں لیکن کچھ لوگ تنقید بھی کررہے ہیں ۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فلموں میں میری دوبارہ انٹری بطور پروڈیوسر ہوگی اور میرے تمام پراجیکٹس میں میرے شوہر بھارت تختانی پارٹنر ہوں گے ۔ 

ماضی کی ڈریم گرل ہیما مالنی کی بیٹی ایشا کا کہنا تھا کہ  فلم انڈسٹری میں میرے دوست میری واپسی کا خیر مقدم کررہے ہیں لیکن کچھ لوگ میری واپسی پر تنقید بھی کررہے ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ بطور پروڈیوسر فلم انڈسٹری میں میری واپسی پر اجے دیوگن ، ابھیشک بچن ، تشارکپور نے مجھے مبارکباد دی ہے  اور کہا ہے کہ میری فلموں میں واپسی سے اچھی پروڈ کشنز سامنے آئیں گی ۔ 

یاد رہے کہ ایشا دیول کئی فلموں میں لیڈنگ رولز کرنے کے بعد شادی کرکے گھر بیٹھ گئی تھیں لیکن اب وہ اپنے شوہر بھارت تختانی کے ہمراہ  بطور پروڈیوسر فلم انڈسٹری میں دوبارہ سے ان ہورہی ہیں ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اب تک کئی پراجیکٹ کے سکرپٹس فائنل کرلئے ہیں اور آنے والے دنوں میں بہت جلد ان کے بارے  میں تفصیلات شیئر کی جائیں گی  ۔