راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں لوگ سٹرکوں پر خود فیصلے کر رہے ہیں اور اسی کو خانہ جنگی کہتے ہیں، 15 نومبر تک اب یا کبھی نہیں، یا آر پار ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید احمد نے 12 ربیع الاول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ’خاتم النبین ﷺ کی ولادت قوم کو مبارک ہو، اس سے زیادہ کیا عدم استحکام ہو گا جو آج ہے، وزیر اغواءکئے جا رہے ہیں۔ کراچی میں لوگ سڑکوں پر خود فیصلے کر رہے ہیں، اسی کو خانہ جنگی کہتے ہیں۔ بھوک افلاس اور بے روزگاری کسی کی کال کا انتظار نہیں کرے گی، 15 نومبر تک اب یا کبھی نہیں، آر پار ہو جائے گا۔‘
خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت قوم کومبارک ہواس سےزیادہ کیاعدم استحکام ہوگاجوآج ہےوزیراغواء کیےجارہےہیں۔کراچی میں لوگ سڑکوں پرخود فیصلے کر رہے ہیں،اسی کوخانہ جنگی کہتےہیں۔بھوک افلاس اوربےروزگاری کسی کی کال کاانتظار نہیں کرےگی15نومبرتک اب یاکبھی نہیں،آرپارہوجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 9, 2022
قبل ازیں آرمی چیف کی مدت ملازمت کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور اب فوری انتخابات ہونے چاہئیں۔ حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔