نواز شریف کی وطن واپسی اور الیکشن میں حصہ لینے پر پی ٹی آئی کو کوئی اعتراض نہیں : فواد چودھری 

نواز شریف کی وطن واپسی اور الیکشن میں حصہ لینے پر پی ٹی آئی کو کوئی اعتراض نہیں : فواد چودھری 
سورس: File

اسلام آباد :  ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاستدان ہیں، انہیں فوری واپس آنا چاہیے ۔ ان کے الیکشن لڑنے پر بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ لانگ مارچ کے حوالے سے تاریخ دو تین دن میں بتا دیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آئیں، ہمیں اعتراض نہیں ۔ قانونی عمل مکمل کرنے کے بعد نوازشریف الیکشن میں حصہ لیں، ہمیں اعتراض نہیں، نوازشریف کو ٹرائل مکمل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف نے اداروں پرالزامات لگائے ہیں اس لیے ادارے بہتر جواب دے سکتے ہیں۔ ہم فساد کے بغیر انتخابات چاہتے ہیں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، راناثنا اللہ پتہ نہیں لانگ مارچ کے دوران لاہور میں مہمان ہوں۔

فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں صدرمملکت کا کردار انتہائی اہم ہے، اس وقت تمام نظریں ایوان صدر پر ہیں۔نوا زشریف کی آج کی پریس کانفرنس اداروں کے خلاف چارج شیٹ تھی۔ آئی ایس پی آر اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو اس کا جواب دینا چاہیے۔ 

مصنف کے بارے میں