بیرونی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا، جنرل زبیر

بیرونی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا، جنرل زبیر

لندن: پاکستانیوں کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے جنگ سے نہیں اور بیرونی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ہے۔

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاک فوج نے عوام کی مدد سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن ہمارے طریقے سے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ بھارت کشمیر سے دھیان ہٹانے کے لیے ایل او سی پر جارحیت کر رہا ہے اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں