میں اور فریال اب میاں بیوی نہیں رہے، عامر خان

میں اور فریال اب میاں بیوی نہیں رہے، عامر خان

لندن: باکسر عامر خان نے فریال سے طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فریال مخدوم کے حاملہ ہونے کی خبر پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کتنی سچائی ہے یہ وقت ہی بتائے گا۔ صلح کے لیے پیر صاحب کی کوششیں بھی کارگر ثابت نہ ہوئیں اور تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔

سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اور فریال اب ساتھ نہیں رہتے۔ عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ فریال نے انہیں اپنے حاملہ ہونے کے بارے میں نہیں بتایا اس بارے میں انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا ہے۔ تاہم اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ دوسرے بچے کو سپورٹ کرنے کے لیے آگے ہونگے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل فریال مخدوم نے ایک الٹراساونڈ کی تصویر جاری کرتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبر دی تھی۔

اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ پیر ثاقب شامی عامر خان اور فریال مخدوم میں صلح کرانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم عامر خان کے بیان کے بعد ان کے ارادوں کا پتا چل گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں