افغانستان کی امداد ڈیورنڈ لائن سے مشروط کرنے کا مطالبہ

افغانستان کی امداد ڈیورنڈ لائن سے مشروط کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکیوں نے افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کر دی،امریکی قانون ساز وں کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے افغانستان کو دی جانے والی امداد کو ڈیورنڈ لائن کی تسلیم سے مشروط کرنے کی ضرورت ہے۔یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جب خارجہ امور کی ہاوس سب کمیٹی میں کسی قانون ساز نے ایس تجویز پیش کی۔

کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ بریڈ شرمین نے جمعرات کے روز جنوبی ایشیاء میں امریکا کا اثرو رسوخ قائم رکھنے کے لیے ہونے والی ایک سماعت میں افغانستان کی امداد کو مشروط کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسی موقع پر ایک سینئر امریکی عہدے دار اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز نے پاکستان کو یاددہانی کرائی کہ افغانستان میں بھارت کا مفاد اتنا ہی قانونی جتنا پاکستان کا مفاد اور افغانستان میں بھارت کا کردار بہرحال جاری رہے گا۔

قانون ساز بریڈ شیرمین نے اپنی تجویز کے ساتھ افغانستان میں بھارت کے بڑھتے اثرو رسوخ کے نتیجے میں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور یہ صورت حال خطے کے لیے اچھی نہیں ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں