معروف اداکار اکشے کمار 50 برس کے ہو گئے

معروف اداکار اکشے کمار 50 برس کے ہو گئے

ممبئی: اکشے کمار نے 90 کی دہائی میں بالی وڈ کریئر کا آغاز اپنی فلم ' سوگندھ' سے کیا پھر ایک فلم کے بعد دوسری فلم ملتی گئی اور یوں اکشے اب تک 150 سے زائد فلمیں کر چکے ہیں۔ اکشے نے ماضی کی فلموں میں ایکشن ہیرو کے طور پر سینما اسکرین پر اپنی دھاک بٹھائی آج بھی ایک بہترین اداکار ہیں۔

حال ہی میں اکشے کی فلم ' دی ٹوائلٹ' ایک پریم کتھا' بالی وڈ باکس آفس کی ایک کامیاب فلم رہی ہے۔ مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اکشے کمار کئی ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

بالی وڈ باکس آفس کے ایک بہترین اور کامیاب اداکار اکشے کمار فلم ' 2.0' گولڈ' اور پیڈمین' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ دونوں فلمیں اگلے برس سینما میں نمائش کے لئے پیش ہوں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں