خواجہ آصف پیر کو چین کے بعد ایران کا اہم دورہ کریں گے

خواجہ آصف پیر کو چین کے بعد ایران کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد: نئی امریکی پالیسی پر کیا موقف اختیار کیا جائے وزیر خارجہ پیر کو چین کے بعد ایران کا اہم دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق خواجہ آصف تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور اپنے ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی برائے جنوبی ایشیاء و افغانستان پر مشاورت کی جائے گی جبکہ افغانستان میں امن اور سیاسی عمل کے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف اس وقت چین کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چینی حکام کے ساتھ بھی اس حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں